قومی ایکتا دل کے ایس پی میں انضمام سے کوئی ناراضگی نہیں:اکھلیش

لکھنؤ، 23؍جون(آئی این ایس انڈیا ) قومی ایکتادل کے حکمراں سماج وادی پارٹی(ایس پی)میں انضمام سے ناراض بتائے جا رہے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج واضح کیا کہ یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور اسے لے کر ایس پی میں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔وزیر اعلی نے ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ قومی ایکتادل کے انضمام کو لے کر کہیں کوئی ناراضگی نہیں ہے۔میڈیا کو بس بحث کا موقع ملنا چاہیے۔یہ ہماری پارٹی کے اندر کی بات ہے اور پارٹی جو فیصلہ کرے گی، میں سمجھتا ہوں کہ اسے سب تسلیم کریں گے۔انضمام کا فیصلہ ہماری پارٹی کا اپنا فیصلہ ہے۔