لالو سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے

رانچی، 13 جون (یو این آئی) بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو سرخیوں میں رہنے والے اربوں روپے کے چار ہ گھوٹالہ کے ایک معاملے میں آج رانچی کے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی خصوصی انکوائری عدالت کے سامنے حاضر ہوئے ۔ سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ کی عدالت میں چارہ گھوٹالہ کی باقاعدہ سماعت 38 اے / 96 میں مسٹر یادو اور دیگر ملزمین پیش ہوئے ۔ چارہ گھوٹالہ کا یہ معاملہ دمکا ٹریزری سے تین کروڑ 31 لاکھ روپے غیر قانونی طریقے سے نکالنے کا ہے ۔