لو گوں میں سے برا وہ ہے جس کی تعلیم اس کے شر کے خوف سے کی جائے ۔ نبی کریم ﷺ

حضور ﷺ کا معجزہ : درخت اور پہاڑ کا سلام کرنا
حضرت علیؓ بیان کرتے ہیں کہ مکی زندگی میں ایک مرتبہ رسول اللہﷺ مکہ کے کسی علاقہ کی طرف نکلے، تو میں بھی آپﷺ کے ساتھ ہولیا (چنانچہ میں نے دیکھا) کہ راستے میں جس درخت اور پہاڑ کے قریب سے گذرتے وہ رسول اللہﷺ سے عرض کرتا ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ‘‘ ۔[ترمذی: 3626، عن علی بن ابی طالبؓ]
ایک فرض کے بارے میں : روزہ کی فرضیت
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ’’اے ایمان والو! جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر روزہ فرض کیا گیا تھا، اسی طرح تم پر بھی فرض کیا گیا ہے، تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ۔‘‘ [سورۂ بقرہ :183 ]
ایک سنت کے بارے میں : افطار کے بعد یہ دعا پڑھے
رسول اللہﷺ افطارکرتے تو یہ دعا پڑھتے: (ذَھَبَ الظَّمَأُ وَابْتَلِّتِ الْعُرُوْقُ وَ ثَبَتَ الْأَجْرُ اِنْ شَاءَ اللّٰہُ) ترجمہ : پیاس بجھ گئی، رگیں تر ہوگئیں اور انشاء اللہ اجروثواب بھی ملے گا۔