مودی سرکار دہلی حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہی ہے:کجریوال

نئی دہلی، 14 جون (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے صدر پرنب مکھرجی کی جانب سے دہلی سرکار کے پارلیمانی سکریٹری جل کو واپس کئے جانے کے مسئلہ پر وزیر اعطم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ دہلی سرکار کسی بھی طرح کام کرے ۔مسٹر کیجریوال نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے کہا کہ مسٹر مودی دہلی میں بی جے پی کی ہار کو ہضم نہیں کرپائے ہیں اور اس لئے دہلی سرکار کے کام کاج میں ہروقت روکاوٹیں کھڑی کرتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) سرکار پر الزام لگایا کہ وہ دہلی سرکار کے ساتھ متعصب رویہ اپنا رہی ہے ملک کی دیگر ریاستوں کو پارلیمانی سیکریٹری کا عہدہ رکھنے کی اجازت ملی ہوئی ہے لیکن دہلی کو اس کی اجازت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ اسے دوہرے فائدے والا عہدہ بتایا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انکے یہ ممبر اسمبلی پارلیمانی سکریٹری کے طور پر فاضل کام تو کررہے ہیں لیکن اس کے عوض انہیں ایک روپیہ بھی نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے استفہامیہ لہجہ میں کہا کہ ہریانہ، ناگالینڈ، راجستھان، پنجاب اور گجرات سمیت کئی ریاستوں میں پارلیمانی سکریٹری کا عہدہ سے پھر آخر ایسی کیا بات ہے کہ مودی جی کو دلی کے پارلیمانی سکریٹریوں کو لے کر اعتراض ہے ۔ مسٹ