پولس افسران خدمت کے جذبے سے کام کریں:رگھوور

رانچی 23 جون (معیز الدین خان): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ ریاست میں نظم ونسق بنائے رکھناسب کی ذمہ داری ہے۔ پولس سے ریاست کی شبیہ بنتی بھی ہے اور بگڑتی بھی ہے۔ ہم عوام کے مالک نہیں خادم ہیں۔ اسی جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر جانبدار ہوکر کام کریں تبھی ریاست میں نظم ونسق قائم رہے گا۔ نکسل انتہا پسندی کے معاملے میں پولس نے اچھا کام کیا ہے