پٹنہ میں جلدہی قائم ہوگی سمراٹ اشوک یو نیور سیٹی:وزیر تعلیم

ایم یو کے، بی کام اور سائنس کا ریزلٹ جاری

پٹنہ 20 جو ن ( اسٹاف رپورٹر)مگد یو نیورسیٹی پٹنہ برانچ آفس سے گریجویشن پارٹ ٹھرڈ کاریزلٹ آج آن لائن جاری ہوا۔ریزلٹ جاری کرتے ہوئے وزیر تعلیم ڈاکٹر اشوک چودھری نے کہاکہ ایم یو بہارکی پہلی یو نیور سیٹی ہے جس نے پہلی بار آن لائن ریزلٹ جاری کیاہے ۔مگد ھ یو نیور سیٹی اس کیلئے مبارک باد کی مستحق ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ہمیں ایک ٹیم ورک میں کام کرنے کی ضرورت ہے بہار کو سازش کے تحت بد نام کرنے کیلئے ہر سطح سے کو شش کی جارہی ہے ۔ملک کی دیگر ریاستو ں میں بھی بورڈ جیسی گڑ بڑیا ہو رہی ہے ان پر کسی کا دھیان نہیں جارہاہے ۔حکومت بہارکو جب میرٹ ڈگری گھوٹالہ کا پتہ چلا تو 72 گھنٹے کے اندر کارروائی کی گئی ۔اس کے باوجود بہار کو بد نام کر نے کی کو شش ہو رہی ہے ۔وزیر تعلیم نے کہاکہ بہارمیں شرح خواندگی 19.8 فیصد تھی اب وہ گھٹ کر0.8 فیصد رہ گئی ہے ۔کچھ دنو ں میں اس پر بھی فتح حاصل کرلی جائے گی ۔وزیر تعلیم نے کہاکہ بہارمیں شرح تعلیم کے گراف کو مزید او پر اٹھا نے کیلئے عوامی بیداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مگد ھ یو نیور سیٹی کادائرہ کا ر بہت وسیع ہے ۔ اسے دو حصوں میں منقسم کرنے کا منصوبہ بن رہاہے اس کیلئے بیور کے پاس زمین دیکھی گئی ہے ۔پٹنہ ضلع میں جتنے بھی کالج ہیں ان کوایک الگ یونیور سیٹی کے طورپر فروغ دیا جائے گا۔ اس یونیور سیٹی کاکانام سمراٹ اشوک یو نیور سیٹی ہو گا۔انہو ں نے کہاکہ اس پر دو تین مہینو ں کے اندر فیصلہ لے لیاجائے گا ۔اس موقع سے مگدھ یونیور سیٹی کے وائس چانسلر محمد اشتیا ق نے کہاکہ بہارکے طلباء میں کافی ذہانت ہے انہیں صرف صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے مگدھ یونیور سیٹی میں بدعنوانی سے پاک امتحان منعقد کرنا بہت ہی بڑاچیلنج ہے ۔ہاں اس چیلنج کو یونیور سیٹی کے ذمہ دارو ں نے بخوبی نبھایا ہے ۔ اس کیلئے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔وائس چانسلر نے بتایاکہ بی کام اوربی ایس سی کاریزلٹ جاری ہواہے بی کام میں 8895 بی ایس سی میں44468 اور بی اے میں 84000 طلباء شامل ہوئے ہیں ۔بی کام میں 93 فیصدطلباء پاس ہوئے ہیں۔و ہیں سائنس کے باٹنی میں 63 فیصد الکٹرانکس میں72 فیصد ،میتھ میٹکس میں83 فیصد اسٹیٹسٹکس 100 فیصد اور زو لو جی میں 93 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں ۔ کیمسٹری اور فزکس کے ریزلٹ ایک دو دن میں جاری ہونگے۔اس موقع سے ایم یو پٹنہ برانچ آفس او ایس ڈی پرو فیسر آشا سنہا کالج آف کامر س کے پر نسپل ، پر فیسر ببن سنگھ ،اے این کالج کے پرنسپل بہاری سنگھ سمیت کئی پر نسپل اور دیگر ذمہ داران مو جو د تھے ۔