گورنر رام ناتھ کووند نے یوگا میں حصہ لیا

پٹنہ 21 جون( طارق حسن )بین الاقوامی یوگ دیو س کے موقع پرراج بھون پٹنہ کے کیمپس میں یوگ کے مشق کا پروگرام منعقد کیاگیاہے ۔جس میں گور نر رام ناتھ کو وند نے بھی حصہ لیا۔ یو گ کے مشق کے پروگرام میں گور نر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ای ایل ایس این بالا پر ساد سمیت گور نر کے دونو ں سکریٹری اور گورنر سکریٹریٹ کے سبھی اعلیٰ عہدیدار سمیت مختلف ملازمین نے بھی حصہ لیا۔ مذکورہ پرو گرم میں بہاریو گ اسکول، مو نگیرکے یو گی لال منی اور یو گی گیان سندھو ششی بھوشن ور ما نے یو گا سن کا مشق گورنر، راج بھون کے عہدہ داروں اور ملازمین کوکرا یو گ کے مشق کے تحت سب کوبجراسن ، بھوجنگا سن ، شل بھاسن ، شواسن ،یوگنیدرا، سمیت مختلف یو گاسنوں اور ناڑی شو دھن پرانایام کپال بھارتی وغیرہ کے بارے میں مفصل جانکاری لیتے ہوئے صحت کے نظریہ سے ان کے فوائد بھی بتائے گئے ۔یوگ کے ماہیرو ں نے سبھی عہدیدارو ں کواور ملازمین کو بتایاکہ ان یوگاسنو ں اور پرانایام سے صحت بہتر رہتی ہے اور کام کر نے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے ۔گور نر نے کہاکہ یو گ کے حلقہ میں گزشتہ 70 سالو ں سے گایتری پرایوار متحرک ہے انہوں نے کہاکہ نو جوان یوگ کوکیریئرکے طورپر اپناسکتے ہیں انہو ں نے بین الاقوامی یوگ دیو س کے موقع پر پورے بہار کے باشندو ں کو نیک خواہشات پیش کیا۔پرو گرام کو خطاب کرتے ہوئے مر کزی وزیر مملکت گری راج سنگھ نے کہاکہ یوگ ہماری ثقافت کی وراثت ہے اور اسے آج پوری دنیا نے بھی قبول کرلیاہے ۔پروگرام میں خطبہ استقبالیہ گایتری پریوار کے ایس این رائے نے پیش کیا۔اور شکریہ کی تجو یز اشوک کمار نے پیش کیا۔پرو گرام میں گایتری پریوار کے یو تھ فورم کے ریاستی چیف منیش کمار نے بھی اپنے خیال کااظہار کیا۔