ہیرو سائیکل کے سی ایم ڈی نے کی وزیراعلیٰ سے ملاقات

رانچی، 21جون (معیز الدین خان)۔ وزیر اعلیٰ رگھوور داس سے پروجیکٹ بھون واقع ان کے دفتر چیمبر میں Hero Cycle کے سی ایم ڈی پنکج منجال نے ملاقات کی۔ مسٹر منجال نے اپنی کمپنی کے ذریعہ ملک و بیرون ملک کے مختلف مقامات پر تعمیر کئے جارہے مختلف پروڈکٹوں اور سائیکل، آٹو کمپونینٹ وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ جھارکھنڈ میں سائیکل فیکٹری لگانے پر بھی چرچا ہوئی۔ ان کے ذریعہ جھارکھنڈ کے اہم شہروں میں سائیکلنگ ٹریک تعمیر کی خواہش ظاہر کی گئی۔ سائیکلنگ ٹریک لوگوں کو خاص کر نوجوانوں کو راغب کرے گا اور وہ صحت کے تئیں بیدار ہوں گے۔ رانچی کے بھگوان برسا منڈا پارک میں اس کا امکان تلاش کیاجارہا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار اور وزیر اعلیٰ کے سکریٹری سنیل کمار برنوال موجود تھے۔