یوپی میں میرٹ کی بنیاد پر مدد، پانچویں کلاس سے گریجویشن تک

لکھنؤ02 جون (ایجنسی): ریاست کی اکھلیش حکومت میں باصلاحیت طلبا کیلئے پیسے کی کمی کا اب کوئی مسئلہ نہیں رہے گا۔ حکومت پانچویں کلاس سے گریجویشن تک طلبا کو یہ مدد مہیا کرائے گی۔ پانچویں کلاس سے ساتویں کلاس تک کے طلبا کو 70 فیصد نمبر لانے پر حکومت مدد کے طور پر 4 ہزار روپئے دے گی۔ جبکہ لڑکیوں کو 4500 روپئے دیئے جائیں گے۔ آٹھویں کلاس میں 70 فیصدی نمبر لانے والوں کو حکومت 5 ہزار روپئے دے گی۔