یوگا کو کسی پر مسلط نہیں کیا جانا چاہئے:میزورم گورنر

14اہم گرجاگھروں کے گروپ نے ریاست کے تمام کلیسائی ارکان سے یوگا سے دوری بنائے رکھنے کوکہا

ایجل، 15جون؍(آئی این ایس انڈیا)میزورم کے لیفٹیننٹ گورنر جنرل نربھیا شرما نے آج کہا کہ یوگا کو لے کر تنازع کا بات چیت کے ذریعے حل نکالا جانا چاہئے اور کسی کو بھی یوگا کرنے کے لئے پابند نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ یہ رضاکارانہ ہونا چاہئے۔شرما نے کہا کہ میں چار دہائی سے زیادہ عرصے سے یوگا کرتا رہا ہوں اور میں نے اسے صحت کے لئے بہت ہی اچھا پایا لیکن اس کا میرے مذہبی عقیدے سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگا کرنے کا مطلب ہندوتو اپنانا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یوگا کو کسی پر مسلط نہیں کیاجاناچاہئے اور جو بھی یوگا کرنا چاہے، اسے رضاکارانہ طور پر کرنا چاہئے۔اگلے منگل کو منائے جانے والے بین الاقوامی یوگادوس کی خواہش صحت مند میزورم مہم کی شروعات کے طور پر کرتے ہوئے شرما نے بتایا کہ یوگا ریاست میں کینسراورایڈز،نشے اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف جنگ میں مؤثر ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ طرز زندگی میں تبدیلی اورورزش سے میزورم کے نوجوان جسمانی اور ذہنی طور پر چست درست ہو سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ14اہم گرجاگھروں کے گروپ میزورم کوہران ہریے ٹیوٹ کمیٹی(ایم کے ایچ سی)نے حال ہی میں ریاست کے تمام کلیسائی ارکان سے یوگا سے دوری بنائے رکھنے کوکہاہے۔