ثانیہ اور پیس فائنل میں آمنے سامنے

پیرس، 03 جون (یو این آئی) ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کے کروئشیائی جوڑی دار آئیون ڈوڈگ نے فرانس کی کرسٹینا ملادینووچ اور فرانس کے پیرے ہیوز ہربٹ کی تیسری سیڈ جوڑی کو جمعرات کو 6۔4، 6۔3، 12۔10 سے شکست دے کر فرانسیسی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اب ان کا مقابلہ ہم وطن لینڈر پیس اور مارٹینا ہنگس کی جوڑی سے ہوگا۔ثانیہ۔ ڈوڈگ کی جوڑی نے کوارٹر فائنل میں چینی تائی پے کی یونگ جان چان اور بیلاروس کے میکس مرنی کی ساتویں جوڑی کو سخت مقابلہ میں 6۔1، 3۔6، 10۔6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ تو وہیں پیس اور ہنگس کی جوڑی نے چیک جمہوریہ کی آندریا ہلاواکووا اور ایڈورڈ راجر ویسلین کو سیمی فائنل میں 6۔3، 3۔6، 10۔7 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ یقینی کی تھی۔لینڈر پیس سال 1999، 2001 اور 2009 میں فرانسیسی اوپن مرد ڈبلز کا خطاب جیت چکے ہیں. پیس نو مکسڈ ڈبلز گرینڈ سلیم کا خطاب اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ ثانیہ نے کیریئر میں تین مکسڈ ڈبلز خطاب جیتے ہیں. ثانیہ نے اپنا آخری مکسڈ ڈبلز کا خطاب یو ایس اوپن 2014 میں برازیل کے سواریس کے ساتھ جیتا تھا.اس سے پہلے غیر سیڈیڈ پیس۔ہنگس نے کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ جوڑی الینا ویسٹنینا اور برونو سواریس کی جوڑی کو 6۔4، 6۔3 سے شکست دی تھی. گذشتہ برس آسٹریلین اوپن، ومبلیڈن اور یو ایس اوپن کا خطاب جیتنے والی پیس۔ہنگس جوڑے کے پاس مکسڈ ڈبلز میں کیریئر سلیم پورا کرنے کا موقع ہے ۔