پروفیسر کیلئے او بی سی کوٹہ ختم ،لالو چراغ پا

پٹنہ، 7 جون (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے مرکزی یونیورسٹیوں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کوٹہ کے پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدہ پر ریزرویشن ختم کرنے کے معاملہ میں نریندرمودی حکومت پر زور دار حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ مرکزی حکومت شاطرانہ طریقہ سے ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے ۔مسٹر یادو نے ٹوئیٹر پر مرکزی حکومت اور وزیراعظم پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاطرانہ طریقہ سے ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ کہاں ہیں چھاتی ٹھونکنے والے اوبی سی وزیراعظم؟ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے اشارہ پر انسانی وسائل کے فروغ کی مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے مرکزی یونیورسٹیوں سے او بی سی کوٹہ کے پروفیسر اور اسوسیٹ پروفیسر کے عہدوں پر ریزرویشن ختم کردیا ہے ۔