خشک زدہ ضلعوں کیلئے مفت اشیا خوردنی کی ہدایت

لکھنؤ16 جون (ایجنسی): اترپردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بندیل کھنڈ علاقے میں خشک سالی کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے نیشنل فوڈ سیکوریٹی ایکٹ کے تحت انتودئے اور اہل گرہستی کارڈ ہولڈروں کو جون سے ستمبر 2016 تک مفت اشیا خوردنی بانٹنے کی ہدایت دی ہے۔ اس فیصلے سے 234246 انتودئے اور 1415608 گرہستی کارڈ ہولڈروں کو فائدہ ہوگا۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت مفت راشن تقسیم سے ریاستی حکومت پر ہرایک ماہ تقریباََ 9.2کروڑ روپئے کا صرفہ آئے گا۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے انتظامیہ کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ نیشنل فوڈ سیکوریٹی ایکٹ 2013 میں کئے گئے انتظام کے