اردو | हिन्दी | English
514 Views
Politics

27کواکھلیش کابینہ میں توسیع، نوجوانوں کو ترجیح

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ، 22 جون (یو این آئی)اترپردیش میں اکھلیش یادو کابینہ کی آئندہ 27 جون کو ہونے والی توسیع میں نوجوانوں پر خاصا توجہ دے سکتے ہیں۔راج بھون کے ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔راج بھون میں نئے وزراء کو 11 بجے حلف دلائی جائے گی۔ اس سے پہلے گذشتہ 31 اکتوبر کو وزیر اعلی نے اپنے کابینہ میں توسیع کرکے پانچ کابینی وزیر، آٹھ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور آٹھ کو وزیر مملکت کی حیثیت سے کابینہ میں شامل کیا تھا۔ مانا جا رہا ہے کہ اتر پردیش اسمبلی کے اگلے سال ہونے والے انتخابات کے پیش نظر اس توسیع میں نسلی مساوات کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ ثانوی تعلیم کے وزیر بلرام یادو کی کابینہ سے کل ہوئی برخاستگی کے ساتھ ہی کابینہ میں اب چار نئے لوگوں کو شامل کیا جا سکتا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper