اردو | हिन्दी | English
468 Views
Uncategorized

بالیشور شرما کے انتقال پراشوک چودھری کا اظہارِ غم

ashol
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 12 جولائی (طارق حسن)۔ بہار پردیس کانگریس کمیٹی کے صدر اور ریاستی وزیر تعلیم ڈاکٹر اشوک چودھری نے بالیشور شرما کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں واضح رہے کہ ڈاکٹر اشوک چودھری کے پرائیویٹ سکریٹری یوگیندر دت کے والد بالیشور شرما کا انتقال 86 سال کی عمر میں آج پٹنہ میں ہوگیا۔ ان کا آخری رسوم آج گبلی گھاٹ میں ہوا جہاں ان کے بیٹے یوگیندر دت نے مکھ اگنی دی۔ آنجہانی شرما اپنے پیچھے اپنی بیوہ بیوی کے علاوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑ گئے۔ ڈاکٹر چودھری نے کہاکہ آنجہانی بالیشور شرما ایک سماجی کارکن تھے۔ وہ غریبوں اور بے سہاروں کی مدد کو ہمیشہ تیار رہتے تھے۔ ڈاکٹر چودھری نے کہا کہ بالیشور شرما کا انتقال ان کا ذاتی نقصان ہے۔

About the author

Taasir Newspaper