اردو | हिन्दी | English
388 Views
Politics

بہار میں سیلاب کی صورتحال سنگین

Nitish-kumar
Written by Taasir Newspaper
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے متاثرہ علاقوں کافضائی معائنہ کیا،بچاؤ اور راحت کاری میں تیزی لانے کی ہدایت

پٹنہ 28 جولائی (اسٹاف رپورٹر):نیپال میں لگاتار بارش سے ریاست کی ندیوں کی سطح آب میں لگاتار ہورہے اضافہ سے بہار میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کو ریاست کے سیلاب متاثرہ علاقوں کافضائی معائنہ کیا۔ بعد میں انہوں نے پورنیہ کے چونا پور ہوائی اڈہ پر پورنیہ ڈویژن کے سبھی ڈی ایم اور ایس پی کے ساتھ میٹنگ کر کے بچاؤ اور راحت کاری کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے دو دنوں کے اندر متاثرہ خاندانوں کو سوکھا راشن مہیا کرانے کا حکم دیا۔ سی ایم نے کہا کہ کٹیہار کی حالت زیادہ خراب ہے ۔انہوں نے بائسی کی حالت پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کشن گنج میں پانی بتدریج گھٹ رہا ہے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں کیمپ لگا کر جلد ہی راحتی اشیا تقسیم کرنے کی ہدایت دی۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے بدھ کو سکریٹریٹ واقع سنواد میں چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ریاست میں سیلاب کی صورتحال اور راحت کاری کا جائزہ لیا تھا۔ میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثر پورنیہ، کٹیہار، ارریہ اور کشن گنج ضلع کے انچارج سکریٹری کو ہدایت دی تھی کہ وہ فوراََ ہی اپنے چارج والے ضلعوں کیلئے کوچ کرجائیں گے اور وہاں جاکر بچاؤ اور راحت کاری میں مصروف ہوجائیں۔ اس بیچ پٹنہ کے بہٹا واقع این ڈی آر ایف کی نویں بٹالین کے کل 9 ٹیمیں سیلاب متاثرہ اضلاع دربھنگہ، سپول، پورنیہ، ارریہ، کشن گنج ، گوپال گنج اور مظفر پور میں سیلاب سے گھرے لوگوں کو نکالنے کاکام کررہی ہیں اور ابھی تک تقریباََ 4 ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا جاچکا ہے۔ این ڈی آر ایف کے وجئے سنہا نے بتایا کہ ان ضلعوں کا ریاست کے دوسرے حصوں سے رابطہ منقطع ہونے کے سبب کشتیوں سے راحتی اشیا بانٹنے اور ریور ایمبولنس اور موبائل اسپتال کے ذریعہ میڈیکل افسران ضرورت مند لوگوں کے درمیان دوائیاں تقسیم کررہے ہیں اور علاج کررہے ہیں۔ نیپال میں جاری زبردست بارش سے ندیوں میں طغیانی سے لوگوں کی پریشانی

About the author

Taasir Newspaper