اردو | हिन्दी | English
352 Views
Sports

شمی اور یادو کے آگے بے بس ویسٹ انڈیز پر شکست کا خطرہ

SHAMI
Written by Tariq Hasan

انٹیگا، 24 جولائی (یو این آئی) ٹیم انڈیا کے فاسٹ بولر محمد شامی (66 رن پر چار وکٹ) اور امیش یادو (41 رن پر چار وکٹ) کی شاندار بولنگ کے آگے ویسٹ انڈیز ٹیم پہلے ٹیسٹ میں بے بس نظر آئی اور سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کو تیسرے دن ہفتہ کو پورے دن جدوجہد کے بعد فالو آن پرمجبور ہونا پڑا۔فالو آن کھیلتے ہوئے کیریبین ٹیم نے تیسرے دن اسٹمپ تک ایک وکٹ گنوا دیا ہے اور اب اس پر اننگز کی شکست کا بحران بڑھنے لگا ہے ۔ہندستان کی پہلی اننگز کے آٹھ وکٹ پر 566 (ڈکلئیر ) رن کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 243 رنز پر سمٹ گئی اور مہمان ٹیم نے اسے فالو آن کھیلنے کے لئے مجبور کیا۔ فالو آن کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 21 رنز پر ایک وکٹ گنوا دیا۔ایشانت شرما نے پہلی اننگز کے ہیرو اور اوپنر کریگ بریتھویٹ (2) کا وکٹ حاصل کیا۔ ڈیرن براوو دس اور راجندر چندریکا نو رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے اب میزبان ٹیم کو 302 رنز درکار ہیں اور اس کے پاس نو وکٹ باقی ہیں۔پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھویٹ نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے جبکہ شین ڈرچ نے اہم لمحات میں ناٹ آؤٹ 57 اور کپتان جیسن ہولڈر نے 36 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو فالوآن سے بچانے میں کوئی بھی کھلاڑی کامیاب نہیں ہو سکا۔بریتھویٹ نے 218 گیندوں میں سات چوکے ، ڈرچ نے 79 گیندوں میں دس چوکے اور ہولڈر نے 52 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا اڑایا۔کپتان وراٹ کوہلی کے 200 اور روی چندرن اشون کے 113 رنز کی مدد سے آٹھ وکٹ پر 566 رنز بنا کر پہلی اننگز کا ڈکلئیرکرنے کے بعد ٹیم انڈیا نے بولنگ میں بھی کمال کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 31 رنز بنائے تھے ۔کریگ بریتھویٹ 11 اور نائٹ واچ مین دیویندر بشو صفر پر ناٹ آؤٹ لوٹے تھے ۔ویسٹ انڈیز نے صبح ایک وکٹ پر 31 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس نے دو گھنٹے کے سیشن میں دو وکٹ گنوا دیے ۔ان میں سے ایک وکٹ لیگ اسپنر امت مشرا نے اور دوسرا وکٹ فاسٹ بولر محمد شامی نے لیا۔لنچ کے بعد ٹھیک بعد مارلون سیموئلز (1) کو شامی نے آؤٹ کر کے ہندستان کو بڑی کامیابی دلائی۔سیمؤیلس کا وکٹ 92 کے مجموعی اسکور پر گرا۔اسی اسکور پر شامی نے جرمین بلیک وڈ (0) کو بھی چلتا کر دیا لیکن اس کے بعد روسٹن چیج (23) نے بریتھویٹ کے ساتھ 47 رنز کی شراکت کی ۔ چیج 139 کے مجموعی اسکور پر امیش یادو کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔چیج نے 45 گیندوں میں ایک چوکا لگایا۔چیج کے رخصت ہونے کے فورا بعد یادو نے جوابی حملہ کیا اور بریتھویٹ کو پویلین بھیج کر کیریبین ٹیم کا کھیل ختم کر دیا۔بریتھویٹ نے 218 گیندوں کا سامنا کر سات چوکے لگائے ۔بریتھویٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد اترے کپتان ہولڈر نے ڈرچ کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 69 رنز کی شراکت کی۔ فالو آن بچانے کی راہ میں یہ شراکت کافی مفید ثابت ہوتی نظر آ رہی تھی لیکن 213 کے مجموعی اسکور پر یادو نے ہولڈر کو آؤٹ کر اس کا تتام کیا۔اس کے بعد میزبان ٹیم کا پلندہ بندھنے میں وقت نہیں لگا۔ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کھاتہ بھی نہیں کھول سکے جبکہ شینان گیبریل نے دو رنز بنائے ۔
ڈرچ 79 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 57 رنز پر ناٹ آؤٹ لوٹے ۔قابل ذکر ہے کہ ہندستان نے 10 سال بعد ویسٹ انڈیز کو اسی کے گھر میں فالو آن پرمجبور کیا ہے ۔اس سے پہلے 2006 میں گراس آئلیٹ میں کیریبین ٹیم فالو آن پرمجبور ہوئی تھی۔ ویسے اب تک یہ ٹیم تمام ٹیموں کے خلاف گھر میں آٹھ بار فالو آن کا سامناکر چکی ہے ۔

About the author

Tariq Hasan