اردو | हिन्दी | English
261 Views
Entertainment

میری سوانح لکھی گئی توبہت سے لوگوں کے رازفاش ہوجائیں گے، سلمان خان

salman
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ۔ 19 جولائی (یو این این) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں گزرے واقعات کو کتابی شکل دی گئی تو بہت سے لوگوں کے راز فاش ہوجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پرکہا کہ ان زندگی پر کتاب نہیں لکھی جاسکتی ،اگران کی زندگی پر کتاب لکھی گئی تو پرانے زخم تازہ ہوجائیں جب کہ بہت ساری سارے لوگوں کے راز فاش ہوجائیں۔وہ اپنی زندگی کی کہانی اپنے ساتھ قبر میں لے جانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر ثانیہ مرزا صورت حال کو بھانپ کر معاملے پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان اس طرح کی باتوں سے اجتناب برتنا چاہتے ہیں تاہم پھر بھی وہ رک نہیں پاتے اور ان کے منہ سے وہ باتیں نکل جاتی ہیں جو نہیں کی جانی چاہئیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ’’سلطان‘‘ سال کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی ہے۔ سلمان خان ہدایتکار کبیرخان کی نئی فلم ’’ ٹیوب لائٹ’’ کی شوٹنگ میں جلد مصروف ہونے والے ہیں جب کہ فلم آئندہ سال ریلیزہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper