اردو | हिन्दी | English
219 Views
bihar

چلتی ٹرین میں نابالغ  سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں بی جے پی کے ایم ایل سی ٹنا پانڈے گرفتار

images (5)
Written by Taasir Newspaper
تاثیر اردو نیئوز سروسز
ولائ 24، 2016 9
اپڈیٹید 19:20

پٹنہ : جی آر پی پولیس حاجی پور نے بی جے پی کے ایم ایل سی آدتیہ پانڈے عرف ٹنا پانڈے کو نابالغ لڑکی کے ساتھ ٹرین میں چھیڑ چھاڑ کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ الزام ہے کہ کلکتہ سے گورکھپور جا رہی پوروانچل ایکسپریس کے اے سی فرسٹ کلاس میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کر رہی تھائی لینڈ کے ایک بڑے بزنس مین کی 12 سال کی نابالغ لڑکی کے ساتھ سونے کی حالت میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ۔
لڑکی جاگتے ہی اپنے ساتھ ہو رہی چھیڑ چھاڑ کو دیکھ چلائی ، جس سے اس کے لواحقین بھی جاگ گئے اور بچی کو اس زبردستی کر رہے شخص سے چھڑایا ۔ ٹرین کے حاجی پور رکتے ہی جی آر پی پولیس کو اطلاع دی گئی ، جس کے بعد پولیس نے اس پانڈے کو گرفتار کر لیا ۔ پتہ چلا کہ چھیڑ چھاڑ کرنے والا گرفتار شخص کوئی عام آدمی نہیں ، بلکہ بی جے پی کا ایم ایل سی اور بہار اسمبلی کا کنوینر ٹنا پانڈے ہے ۔ ٹنا درگاپور سے حاجی پور آ رہے تھے
ی آر پی پولیس نے لڑکی کے بیان پر پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور ایم ایل سی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے ۔ مقدمہ درج کرانے کے بعد متاثرہ لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹرین چھوڑ کر سڑک کے ذریعے گورکھپور کے لئے روانہ ہو گئی ۔
ادھر ٹنا پانڈے کا کہنا ہے کہ صبح 3 بجے میں موبائل چارجر کو چارجر پوائنٹ سے بوگی کی لائٹ جلا کر نکال رہا تھا ، تبھی بچی چیخنے لگی ۔ میں نے اس کے ساتھ کچھ بھی نہیں کیا ۔ ہو سکتا ہے کہ بیگ کی ٹھوکر لگی ہو ، جس سے وہ چینخ پڑی اور بعد میں مجھ پر سنگین الزام لگا دیا ۔ مجھے حاجی پور اترنا تھا ۔ اس سے پہلے سرائے اسٹیشن پر ہم نے لائٹ جلائی ۔ تبھی لڑکی اٹھی اور اپنے پاپا کو جگا كر اس نے کچھ کہا ، جس کے بعد جی آر پی ہم کو یہاں لے کر آئی ہے اور اب ہمیں بتا بھی نہیں رہے ہیں کہ لڑکی نے کیا شکایت درج کرائی ہے

About the author

Taasir Newspaper