اردو | हिन्दी | English
644 Views
Politics

کارگل کے شہیدوں کو وزیراعلیٰ کاخراج عقیدت

Nitish-kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 26 جولائی (اسٹاف رپورٹر): کارگل وجئے دیوس کے موقع پرآج گاندھی میدان کے نزدیک کارگل چوک پر ایک سرکاری تقریب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گل دائرہ پیش کرکے کارگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر بہار ریجیمنٹل سنٹر دانا پور کے مسلح جوانوں نے کارگل کے شہیدوں کو سلامی دی اور محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے فنکاروں نے حب الوطنی کے گیت گائے۔ شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے والوں میں وزیراعلیٰ کے علاوہ شیام رجک، چھوٹو سنگھ ،نند کشور کشواہا، شاہد انصاری ، کلونت سنگھ سلوجا، کمود ورما اور عقیل احمد خان بھی شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper