آر جے ڈی یوپی اسمبلی انتخاب میں حصہ نہیں لے گا:لالو

گوپال گنج، 26؍جولائی (آئی این ایس انڈیا )راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد نے آج کہاکہ آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی اپنے امیدوار انتخابی میدان میں نہیں اتارے گی اور سیکولر طاقتوں کے حق میں کام کرے گی۔اپنے آبائی ضلع گوپال گنج میں آج صحافیوں سے بات چیت میں لالویادونے کہاکہ آر جے ڈی آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار انتخابی میدان میں نہیں اتارے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا بنیادی مقصدبی جے پی اور آر ایس ایس کی زیر قیادت فرقہ وارانہ طاقتوں کو شکست کرناہے۔لالو نے کہا کہ ان کی پارٹی اتر پردیش میں سیکولر طاقتوں کے حق میں کام کرے گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ سماج وادی پارٹی کی مدد کریں گے؟۔ لالو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ان کے سمدھی ہیں