انوشکا شرما بھی ’پوکی مون گو‘ کی دیوانی

ممبئی،28 جولائی(پی ایس آئی) بچوں کے پسندیدہ کریکٹر ‘’پوکی مون گو‘کے نئے موبائل گیم نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچادی ہے جسے دیکھو اس ورچوئل رئیلٹی گیم کے سحر میں جکڑا نظر آتا ہے۔بالی ووڈ کی ریسلر انوشکا شرما پر بھی پوکی مون گو گیم کا ایسا بخار چڑھا کہ نا اداکاری کی فکر نہ شوٹنگ پر جانے کی بلکہ یہ گیم وہ ایسے جوشیلے انداز میں کھیل رہی ہیں کہ آس پاس کی بھی کچھ خبر نہیں۔انوشکا نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس گیم سے متعلق ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا پرخوب پسند کیا جارہا ہے۔