انوپم کھیر نے ’’پیلے: برتھ آف اے لیجنڈ‘‘ کو شاندار اور متاثر کن فلم قرار دے دیا

ممبئی ۔ 19 جولائی (یو این این) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے برازیلین فٹبالر پیلے کی سوانح حیات پر بننے والی فلم ’’پیلے: برتھ آف اے لیجنڈ‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے فلم کو شاندار اور متاثر کن قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپم کھیر نے اپنے ٹویٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی بھی تعریف کی جنہوں نے فلم کی موسیقی ترتیب دی۔ انوپم کھیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے دوران سفر فلم ’’پیلے: برتھ آف اے لیجنڈ‘‘ دیکھی جو انہیں بے حد پسند آئی اور فلم کی خاص بات موسیقی تھی۔ جیف زمبالسٹ اور مائیکل زمبالسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں کیون ڈی پاؤلا، ونسنٹ ڈی اونوفریو، راڈریگو سانتورو اور ڈیگو بونیتا نے کردار ادا کیا ہے۔