جموں و کشمیر کی صورت حال پر ممتا کااظہار تشویش

کلکتہ11جولائی (یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے حزب المجاہدین کے مانڈر برہان وانی کی موت کے بعد جاری احتجاج میں 30کشمیری کی موت اور 300افراد کے زخمی ہونے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمو ں و کشمیر ہمارے دل کے قریب ہے انسانی جانوں کے تلف ہونے سے ہمیں دکھ پہنچتا ہے ، ہم امن کے قیام کیلئے دعا کرتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی دارجلنگ روانہ ہونے سے قبل جموں و کشمیر کی صورت حال پر ٹوئیٹ کرکے تبصرہ کیا ہے

۔دارجلنگ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا خیرمقدم کریں گی ۔آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شمالی بنگال کے دورہ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں وہ جہاز سے باگ ڈوگرا گئی ہیں اور وہاں سے سڑک کے راستہ کار کے ذریعہ دارجلنگ جائیں گی ۔دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد ممتا بنرجی کا دارجلنگ کا پہلا دورہ ہے ۔صدر جمہوریہ آج شام دارجلنگ پہنچیں گے جہاں وہ کل مشہور نیپالی شاعر بھانو بھکتا اچاریہ کی یاد میں منعقد تقریب میں کل شرکت کریں گے-