مودی نے وجیندر کو جیت کی مبارکباد دی

نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندرد مودی نے ہندستان کے پیشہ ور مکے باز وجیندر سنگھ کو ڈبلیو بی اے ایشیا پیسیفک سوپر مڈل ویٹ چمپئن شپ خطاب جیتنے کیلئے مبارک باد دی ہے ۔وجیندر نے یہاں کے تیاگ راج اسٹیڈیم میں سنیچر کی رات آسٹریلیا کے کیری ہوپ کو 10 راؤنڈ کے انتہائی دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر ڈبلیو بی اے ایشیا پیسیفک سوپر مڈل ویٹ چمپئن شپ کا خطاب جیت لیا۔وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ‘وجیندر آپ کو جیت کی بہت بہت مبارک باد۔ آپ نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور آپ اس جیت کے حقدار تھے ۔ آپ کی مہارت، قوت و طاقت کا ایک اور شاندار مظاہرہ’۔