کولگیٹ نے میجیکل سی ورلڈ لانچ کیا

روزنامہ تاثیر کے لئے پر مود کمار پاٹھک۔
پٹنہ۳۱ جولائی :

اورل کیئر میں مارکیٹ لیڈر کولگیٹ پامولو (انڈیا) نے ” میجیکل سی ورلڈ لانچ” کیا ہے۔ اس بدولت بچے ہر دن انوکھے طریقے سے کچھ نیا تلاش کریںگے۔بچے کولگیٹ اسٹرانگ ٹیتھ ٹوتھ پیسٹ کے پیک سے مختلف نقشہ کاٹ کر ان سے کھیلےںگے اور جادوئی سمندری دنیا کے بارے میں جانیں گے۔یہ لمیٹڈ ایڈیشن بھارت میں تمام ریٹیل آﺅٹ لیٹ پر دستیاب ہے۔ کولگیٹ کے جادو ئی سمندری دنیا کی چار دلچسپ تھیم ہوںگی- خزانے تلاش کرنا، سمندری ڈاکوﺅں کے جہاز سے لڑنے کا مزہ، کراماتی مونگے کی چٹانیں (کورل ریف) اور چھوٹی پری کے ساتھ سمندر کا جادو۔ اس میں سمندری دنیا کے 15 سے زیادہ کردار ہیں۔ ان پیک کی بدولت آپ کا بچہ پراسرار سمندری دنیا کی ہمت ور سفر کرے گا۔
والدین ہونے کے ناطے ہم میں سے ہر ایک یہ کوشش کرتا ہے کہ اس کا بچہ کسی تخلیقی کام میں لگا رہے تاکہ اسے اپنے تصوراتی طاقت کا استعمال کرنے اور اس سے خود کی کہانیاں بنانے میں مدد ملے۔ کولگیٹ کا ‘مےجیکل سی ورلڈ’ آفر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ آپ کے بچے کی تخلیقی صلاحیتوں کو وقت کے ساتھ ساتھ بہت شاندار طریقے سے ابھارے اور آپ کے بچے کو کھیلتے ہوئے مزہ آئے۔