کوہلی اینڈ کمپنی کو رچرڈز سے ملے قیمتی مشورے،ٹوئٹرپرکیاشیئر

ایٹیگا،19جولائی؍(آئی این ایس انڈیا)ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز ویوین رچرڈز یہاں پہلے کرکٹ ٹیسٹ سے قبل ہندوستانی ٹیم کے ہوٹل میں آئے اور کپتان وراٹ کوہلی نے ان سے ملے مشوروں کو قیمتی قرار دیا۔ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21سے 25جولائی تک ایٹیگا کے سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ہندوستانی کرکٹر کوہلی، شیکھر دھون، اجنکیا رہانے، مرلی وجے اور کے ایل راہل نے رچرڈز کے ساتھ تصاویر کھنچوائی۔کوہلی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کیا یادگار لمحہ تھا، عظیم سر ویوین رچرڈز کے ساتھ،ان سے قیمتی مشورہ ملا،یادگار۔دھون نے لکھا کہ عظیم سر ویوین رچرڈز کے ساتھ مختصر بات چیت میں مزہ آیا،اب بھی بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔کے ایل راہل نے لکھا کہ میرے اندر کامداح جاگ اٹھا،سر ویوین نے ہمیں مشورہ دیا،کیا لیجنڈ ہیں۔بی سی سی آئی نے بھی اس ملاقات کی تصویر ٹویٹر پر ڈالی۔اس پر کہا کہ دی کنگ ویوین رچرڈز اور پرنس وراٹ کوہلی ایٹیگا میں ایک ساتھ۔اس میں کہا گیا کہ ایک یادگار ملاقات۔سر ویوین رچرڈز نے ایٹیگا میں ٹیم انڈیا کے ارکان سے ملاقات کی۔