کچھ اپنے ملک سے ایک نظز میں۔پیشکشِ تاثیر

فضائی ٹکٹوں کی منسوخی پر اگست سے زائد چارجس نہیں ہوں گے

M_Id_475462_indian_airlines
نئی دہلی۔ 13 جولائی (تاثیر نیﺅز سروِسز) ہوائی جہاز کے ذریعہ سفر کرنے والے مسافرین کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ ٹکٹ کی منسوخی کے نظرثانی شدہ ضابطوں کے مطابق کسی ٹکٹ کی منسوخی پر انہیں زائد رقم ادا کرنا نہیں ہوگا۔ اس ضابطہ کا یکم اگست سے نفاذ ہوگا۔ وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے آج اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’منسوخی کی رقم بنیادی شرح کرایہ اور فیول سرچارج سے زائد نہ ہوگی۔ تمام صورتوں میں تمام محاصل وغیرہ واپس کرنا ہوگا‘‘۔ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے نظرثانی شدہ ضابطے جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایرلائینس ادارہ اب ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کے عمل میں زائد فیس وصول نہیں کرسکتے۔ یہ فیصلہ ہوائی مسافرین کیلئے باعث راحت ہوگا کیونکہ کئی ایرلائینس ادارے ٹکٹوں کی منسوخی کیلئے زائد شرح وصول کررہے تھے۔ اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ ٹراویل ایجنٹس یا آن لائن پوٹل کے ذریعہ بُک کئے جانے والے ٹکٹوں کی منسوخی پر رقم کی واپسی کا عمل اندرون 30 یوم مکمل ہوجائے گا۔

 

ثانیہ مرزا نے ملک کا نام روشن کیا

481730-sania-mirza-and-shah-rukh-khan-afp

حیدرآباد۔/13جولائی، ( تاثیر نیﺅز سروِسز) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ نے آج یہاں حیدرآباد میںٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی خود نوشت سوانح عمری کی رسم اجراء انجام دی جس کا عنوان “Ace Against Odds” ہے۔ شاہ رخ خاں نے کہا کہ حقیقت میں مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ ہمیں اپنی لڑکیوںسے بے حد محبت ہوتی ہے، ہماری خواتین کے ساتھ ہماری والہانہ محبت اور ان کا احترام اور عزت ہماری تہذیب ہے ، مجھ پر یقین کیجئے ۔ ہم اس سے بھی زیادہ کارنامے انجام دے سکتے ہیں جیسا کہ عالمی سطح پر ثانیہ مرزا نے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 50سالہ شاہ رخ خاں نے رسم اجراء تقریب میں شرکت کرنے کے بعد کہا کہ ثانیہ مرزا کی میں دل سے عزت کرتا ہوں، آپ کو میں بتاؤں کہ اس دنیا میں خواتین سے زیادہ شاندارکامیابی کسی نے حاصل نہیں کی۔ ثانیہ مرزا ایک رانی ہیں انہوں نے اس ملک کا نام روشن کیا ہے اور اس ملک کو ان پر فخر ہے۔ ہم پی ٹی اوشا، میری کام اور ثانیہ مرزا جیسی شخصیتوں کو یاد رکھیں گے جنہوں نے اس ملک کے بے شمار لڑکوں اور لڑکیوں کی قیادت کی ہے اور اسپورٹس کو اونچا مقام بخشا ہے، میرے پاس اس وقت ثانیہ مرزا کی شان میں مزید کچھ کہنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔ اس کتاب کے پبلشر ہارپر کولینس ہیں اور یہ کتاب ملک بھر کے بڑے بک اسٹورس پر دستیاب ہے۔