کیجریوال نے اراکین اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے کا دفاع کیا

پونڈا (گوا) 30 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے ممبران اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت کم تنخواہ مل رہی تھی لہذا اضافہ ضروری تھا.مسٹر کیجریوال نے یہاں نوجوانوں کے ساتھ بات چیت میں کہا “ممبران اسمبلی کو 12 ہزار روپے ماہانہ ملتا تھا جو کم از کم اجرت نو ہزار کے تقریبا برابر ہے . ہم نے اس رقم کو بڑھا کر 50 ہزارروپے کیا ہے جو کسی بھی طرح سے زیادہ نہیں ہے . چونکہ اراکین اسمبلی کی تنخواہ اتنی کم تھی کہ مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑا، لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ اس میں 400 فیصد کا اضافہ ہوا ہے . “اس کے علاوہ میں نے حلقہ میں دورے کرنے کے لئے کچھ الاؤنس اور ٹیلی فون بل وغیرہ دینے کے لئے کی اجازت دی ہے لیکن اسے بڑھاچڑھا کر بتایا جا رہا ہے .مسٹر کیجریوال نے کہا “آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ کہ دہلی کا ایک میونسپل کونسلر آڈی یا مرسڈیز جیسی مہنگی کار رکھتا ہے ، جبکہ اسے صرف 3 ہزار روپے مہینہ ہی ملتا ہے . یہ کس طرح ممکن ہے کیا کوئی 3 ہزار روپے کی تنخواہ پر اتنی مہنگی کار کیسے رکھ سکتا ہے . “انہوں نے کہا “تو یہ ظاہر ہے کہ ہم نے ایسا نظام تیار کیا ہے جہاں ہم کہتے ہیں کہ ہم کونسلر کو اچھی تنخواہ نہیں دیتے ہیں. ایسے میں وہ جہاں سے بھی چاہیں، پیسے کما سکتے ہیں لیکن ہم ایک شفاف نظام چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے تمام ممبران اسمبلی کے پیچھے قابل اعتماد لوگوں کو تعینات کر رکھا ہے تاکہ یہ یقینی ہو سکے کہ وہ بدعنوانی میں ملوث نہیں ہیں. “دہلی کے وزیر اعلی نے یہاں نوجوانوں سے بات چیت کرکے 2017 میں گوا اسمبلی انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی کے انتخابی منشور کا مسودہ تیار کرنے کا عمل کو شروع کر دیا ہے ۔