یوپی کے دیہی علاقوں میں 48ہزار نئے ہینڈ پمپ لگانے کا حکم

لکھنؤ 27جولائی (ایجنسی): اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے دیہی علاقوں میں 47900 نئے ہینڈ پمپ نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے پہلے سے موجود ہینڈ پمپوں کو ٹھیک کر کے قابل استعمال بنانے کیلئے 47900ہینڈ پمپوں کی دوبارہ بورنگ کا بھی حکم دیا ہے۔ سبھی 95800 نئے اور دوبارہ بورنگ کئے گئے ہینڈ پمپ اسمبلی اور کونسل کے ارکان کی سفارش پر ان کے دیہی انتخابی حلقوں میں نصب کئے جائیں گے۔ اس کیلئے ہر ممبر کو 100 نئے انڈیا مارک 2ہینڈ پمپ لگانے کیلئے سفارش کرنے کااختیار دیا گیا ہے۔ اتنے ہی ہینڈ پمپوں کی