مہنگائی پر بھڑکے راہل :ہرہرمودی کی جگہ دیا ارہر مودی کا نعرہ

نئی دہلی، 28 جولائی (یواین آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مہنگائی کے سلسلے میں آج لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تیکھے حملے کرتے ہوئے کہا کہ ”ہر ہر مودی” کا نعرہ اب ”ارہر مودی” میں تبدیل گیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر ضابطہ 193 کے تحت بحث میں حصہ لیتے ہوئے کھانے کی اشیاء، خاص طور دالوں کی مسلسل بڑھنے والی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اس کے چلتے اتنے ہلکان ہو چکے ہیں کہ اب وہ”ہر ہر مودی” کی جگہ ”ارہر مودی” کہنے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے یوں توا سٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا، میک ان انڈیا اور اسکل انڈیا جیسے کئی پروگرام نوجوانوں کو ہدف میں کرکے چلائے ہیں، لیکن یہ صرف کاغذوں پر رہ گئے ہیں۔ ایک بھی نوجوان کو ان منصوبوں کے تحت اب تک روزگار نہیں ملا ہے ۔ اس پر بینچ کی جانب سے کچھ ارکان نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ صرف راہل گاندھی ہی ایک ایسے ہیں جنہیں روزگار نہیں ملا ہے ۔ دریں اثنا حزب اختلاف کے کچھ ارکان نے مسٹر گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو اب ”وائنڈ اپ انڈیا” پروگرام بھی چلا لینا چاہئے ۔ اس پر ایوان قہقہہ سے گونج اٹھا۔مسٹر گاندھی نے بین الاقوامی