اردو | हिन्दी | English
574 Views
Politics

آنندی کو ‘بلی کا بکرا’ بنانے سے بی جے پی نہیں بچے گی:راہل

Rahul-Gandhi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 2 اگست (یو این آئی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کے استعفی پر آج کہا کہ گجرات کی بدحالی مودی کے دور حکومت میں ہوئی ہے لیکن اس کے لئے محترمہ پٹیل کو ‘بلی کا بکرا’ بنادیا گیا ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کا بھلا نہیں ہوگا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا”گجرات کی بدحالی کے لئے آنندی بین کے دو سال کی مدت نہیں بلکہ 13 سال کا مودی حکومت ذمہ دار ہے ۔ اس کے لئے آنندی بین کو بلی کا بکرا بنایا گیا ہے اور اس سے بی جے پی بچنے والی نہیں ہے ”۔واضح رہے کہ گجرات کی وزیر اعلی نے اپنی عمر کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو استعفی دینے کا اعلان کر دیا تھا۔ ان کے استعفی کی قیاس آرائی کئی دنوں سے لگائی جا رہی تھی۔ یہ بھی قیاس آرائی تھی کہ انہیں گورنر بنائے جانے کی تیاری چل رہی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper