اردو | हिन्दी | English
693 Views
Sports

امریکہ میں کرکٹ کیلئے روشن امکانات :دھونی

Mahendra Singh Dhoni
Written by Taasir Newspaper

فلوریڈا، 27 اگست (یو این آئی) ٹیم انڈیا کے محدود اوورز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے امریکہ کی سرزمین پر ہونے والے ہندستان کے پہلے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ سے پہلے کہا کہ امریکہ کرکٹ کے لئے ‘خاص مارکیٹ’ ہے اور کرکٹ یہاں پر کامیاب ثابت ہو گی ۔ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں سینٹرل برو ورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹوئنٹی 20 سے قبل دھونی نے کہا کہ جہاں تک سہولت کا سوال ہے تو یہ دنیا میں کہیں پر بھی ملنے والی سہولت جتنی اچھی ہے ۔ہاں، اسٹیڈیم اتنا بڑا نہیں ہے لیکن جہاں تک کھیلنے کے مقام کی بات ہے تو یہ شاندار میدان ہے ۔طویل عرصے کے بعد کرکٹ کے میدان پر واپسی کر رہے دھونی کا خیال ہے کہ امریکہ میں کرکٹ کھیل اور بڑی تعداد میں یہاں رہنے والے تارکین وطن کے لئے ہر طرح سے جیت کی صورت حال ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میچ انعقاد کے لئے شاندار میدان ہے ۔کچھ بین الاقوامی ٹیمیں پہلے ہی یہاں کھیل چکی ہیں اور یہ بھی مت بھولئے کہ یہاں کچھ ٹوئنٹی 20 لیگ ہو چکی ہیں۔بنیادی ڈھانچہ اچھا لگتا ہے ۔مجموعی طور پر یہ بڑا موقع ہے ۔میں ہندستانی کرکٹ ٹیم کے رکن کے طور پر پہلی بار امریکہ آیا ہوں۔دھونی نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے لگتا تھا کہ امریکہ بڑی مارکیٹ ہے ۔یہاں صرف ہندستانی ہی نہیں بلکہ برصغیر کے کافی لوگ رہتے ہیں۔مجھے لگتا ہے یہ اچھا آغاز ہے اور نشریات کا وقت بھی اچھا ہے ،یہاں آکر اچھا لگا۔ہندستان نے اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسان جیت درج کی لیکن محدود اوورز کی حریف ٹیم بالکل مختلف ہوگی اور

About the author

Taasir Newspaper