اردو | हिन्दी | English
361 Views
Entertainment

اکشے کمار کا فلم’رستم‘کی کامیابی پرمداحوں کو شکریہ کہنے کا انوکھا انداز

akshay kumar
Written by Tariq Hasan

ممبئی،19 اگست (پی ایس آئی)بولی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’رستم‘نے چند ہی دنوں میں 75کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جس پر وہ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اکشے کمار نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کا انوکھا انداز اپنایااور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ ہولا ہوپنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔اکشے کمار کا یہ انوکھا انداز شائقین کوبے حد پسند آیا اسی لئے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

About the author

Tariq Hasan