اردو | हिन्दी | English
659 Views
Politics

بنارس میں روڈ شو کے دوران سونیا کی طبیعت بگڑی

Sonia-Gandhi
Written by Taasir Newspaper

وارانسی،02 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی کی اچانک طبیعت خراب ہو جانے سے وہ اپنا روڈ شو کا پروگرام آج پورا نہیں کر سکیں۔سرکٹ ہاؤس سے روڈ شو شروع کرنے والی محترمہ گاندھی کو تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر پہلے ہی اسے ملتوی کرنا پڑا۔لوہرابیر علاقے سے ان کا قافلہ تھوڑا ہی آگے بڑھا تھا کہ انہیں بخار کا احساس ہوا۔ ڈاکٹروں نے تیز بخار کی وجہ سے انہیں فورا آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے پروگرام کے اختتامی مقام کملاپتی ترپاٹھی کی یادگار سے تقریبا ڈیڑھ کلومیٹر پہلے ہی روڈ شو ختم کر دیا، تاہم ان کے ساتھ چل رہیں محترمہ شیلا دکشت، راج ببر، پرمود تیواری، سنجے سنگھ اور دیگر رہنماؤں نے کملاپتی ترپاٹھی کی یادگار پر پہنچ کر ان کی طرف سے آنجہانی ترپاٹھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے محترمہ گاندھی کملاپتی ترپاٹھی یادگار کے پاس منعقد اجتماع سے خطاب نہیں کر سکیں۔ وہ بابا وشوناتھ مندر میں پوجا بھی نہیں کر سکیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے سونیا کی علالت کی خبر سننے کے بعدٹویٹ کر کے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ محترمہ گاندھی نے وارانسی میں اپنے روڈ شو کے دوران ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کر کے دلتوں کو مائل کرنے کی بھی کوشش کی۔ کانگریس صدر نے سرکٹ ہاؤس سے روڈ شو شروع کیا اور وارانسی کی عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کی کوشش کی۔ گاڑی کے اندر سے لوگوں کا سلام

About the author

Taasir Newspaper