اردو | हिन्दी | English
362 Views
Bihar News

تعلیم ہی سب سے عظیم عطیہ ہے : مدن موہن جھا

photo minnat rahmani (2)
Written by Tariq Hasan

پٹنہ،16اگست،(طارق حسن): تعلیم ایک ایسی دولت ہے جسے عطیہ کرنے سے وہ گھٹتی نہیں ہے بلکہ موجودہ تناظر میں تعلیم کے نشر واشاعت کی ضرورت ہے جس سے کہ ریاست کے ہر ایک شخص کو اس کا فائدہ ملے۔ مذکورہ باتیں بہار سرکارکے وزیربرائے محصولات و اصلاحات اراضی ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہیں۔بیلی روڈو اقع آشیانہ موڑ کے نزدیک ایکسلینٹ کوچنگ انسٹی چیوٹ کے افتتاح کے بعد تقریب میں وزیر مسٹر جھا نے لوگوں کو تعلیم سے جوڑنے اور محروم سے محروم لوگوں کو اپنے بچوں کو پڑھانے کی بات کہی ۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود حکومت بہار کے وزیر برائے اقلیتی فلاح ڈاکٹر عبد الغفور نے کہا کہ آج سماج کو ضرورت ہے معیاری تعلیمی ادارہ کی کیونکہ آئے دن سینکڑوں کی تعداد میں ادارے کھلتے ہیں لیکن سب سے بڑا چیلنج ہے معیاری تعلیم مہیا کرانا۔ خاص کر ایکسلنٹ کوچنگ انسٹی چیوٹ کی یہ مہم کہ غریب کے ہر بچے تک اس کا فائدہ پہنچائیں گے۔ یہ قابل تعریف ہے۔ پروگرام کے صدارت کر رہے بہار ریاستی کانگریس اقلیتی محکمہ کے صدر منت رحمانی نے کہا کہ جس طرح سے تعلیم کی تجارت کاری ہو رہی ہے۔ وہ طلباء کے مفاد میں ایک دھوکہ ہے ۔ جس کی وجہ کرآج عام خاندان کے بچوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن ایکسلنٹ کوچنگ انسٹی چیوٹ کے ذریعہ غریب، استحصال زدہ، محروم اور آرمی بچوں کے لئے خصوصی انتظام کرنا اور اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ واضح ہو کہ اس ادارہ میں بینکنگ، کوما، ریلوے، آئی بی پی سی، ٹی ای ٹی، ایس ایس سی کے علاوہ کئی امتحانات کی تیاریاں کرائی جاتی ہیں۔ ادارہ کے ڈائرکٹر محمد احسان الحق،عبد الاسلام نے کہا کہ ہمارے ادارے میں تجربہ کار ٹیچروں کے ساتھ بینک میں خاص عہدوں پر فائض اور سبکدوش آفیسران کی ایک اچھی ٹیم ہے، جو طلباء کی مدد کو ہمیشہ موجود رہیں گے۔ پروگرام میں ارون کمار اکھوری منوج کمار مشرا،ڈی کے لال، علی اطہر، منیش یادو،آر کمار، سہیل امام ،شپرا گوتم، نغمہ ، محمد یاسر کے علاوہ، سینکڑوں طلباء وگارجین موجود تھے۔ ہری پرساد نے لوگوں کاشکریہ ادا کیا۔

About the author

Tariq Hasan