اردو | हिन्दी | English
94 Views
Entertainment

رتیش دیش مکھ نے فلم بینجو میں ہربل سگریٹ استعمال کئے

ritesh
Written by Tariq Hasan

ممبئی،12 اگست (پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں، انہوں نے آج تک سگریٹ نوشی نہیں کی،حتیٰ کہ اپنی متعدد فلموں میں سگریٹ نوشی سے منع کردیا جبکہ ان میں یہ کرداروں کی ضرورت بھی تھی۔ مگر فلم ’بینجو‘ میں و ہ پہلی بار اسکرین پر سگریٹ نوشی کرتے نظر آئیں گے،فلم میں انہوں نے سگریٹ نوشی تو کی ہے مگر وہ تمباکو کے نہیں ہیں انہوں نے ہربل سگریٹ استعمال کئے ہیں۔فلم میں رتیش دیش مکھ نے ایک بینجو نواز کی زندگی پر مبنی کردار ادا کیا ہے،ڈائریکٹر روی جادھو کی فلم میں کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے ضروری تھا کہ وہ سگریٹ نوشی کرے، بہرحال انہوں نے تمباکو کی بجائے ہربل سگریٹ پی کر دوسروں کے لئے مثال پیش کردی ہے۔ذارئع کا کہنا ہے کہ رتیش دیش مکھ سگریٹ نوش کے بہت سخت خلاف ہیں، ان سے پہلے بھی فلموں کے کرداروں کے لئے سگریٹ نوشی کا کہا گیا تھا مگر انہوں نے منع کردیا،تاہم فلم بینجو میں وہ ایک اسٹریٹ پرفارمر کا کردار ادا کررہے ہیں،انہوں نے محسوس کیا کہ سگریٹ نوشی ان کے کردار کی ضرورت ہے تو اداکار نے نقصان دہ تمباکو کی بجائے ہربل سگریٹ کو ترجیح دی۔رتیش دیش مکھ نے بھی اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں اپنے کردار کو حقیقی رنگ دینے کے لئے کچھ فلم کے کچھ مناظر میں میرا سگریٹ نوشی کرتے دکھائے جانا ضروری تھا،شکر ہے کہ میں نے تمباکو کی بجائے ہربل سگریٹ استعمال کئے۔

About the author

Tariq Hasan