اردو | हिन्दी | English
658 Views
Entertainment

رشی کپور رکشا بندھن تہوار کا مذاق اڑانے کے بعد تنقید کی زد میں

Rishi-Kapoor
Written by Tariq Hasan

ممبئی،20 اگست (پی ایس آئی)اداکار رشی کپور نے رکشا بندھن کے موقع پر اداکارہ راکھی کی رسیوں سے جکڑی تصویر پوسٹ کرکے اپنے ہی مذہبی تہوار کا مذاق اڑا ڈالا۔بولی وڈ اداکار رشی کپور ٹوئٹرپر اپنی متنازع ٹوئٹ کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں اوراس حوالے سے وہ کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اورحد تو یہ ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر پر گاندھی خاندان کو ایسا تنقید کا نشانہ بنایا کہ اداکار کو لینے کے دینے پڑ گئے اوراب ٹوئٹر پر رشی نے اپنے ہی مذہبی تہوار رکشا بندھن کو بھی مذاق کا نشانہ بناڈالا۔رکشا بندھن کے موقع پرہندوخواتین اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں راکھی باندھتی ہیں اوررشی کپور نے ٹوٹر پر مداحوں کو اس مذہبی تہوار کی مبارک باد اداکارہ راکھی کے فلم کے سین کی تصویر پوسٹ کرکے دی جس میں راکھی کو رسیوں میں جکڑا دکھایا گیا ہے جس پر اداکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

About the author

Tariq Hasan