اردو | हिन्दी | English
419 Views
Entertainment

ریگنگ کوپرمزاح نہ کہ تکلیف دہ ہونا چاہئے : سوناکشی سنہا

SONAKSHI
Written by Tariq Hasan

ممبئی،25 اگست (پی ایس آئی)سوناکشی سنہا کی فلم ’اکیرا‘ میں دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ ایک موضوع ریگنگ بھی شامل ہے،ریگنگ کے حوالے سے اپنے ذاتی تجربات کو یاد کرتے ہوئے جب کالج میں ان کی ریگنگ کی گئی، سونا کشی نے بتایا کہ ریگنگ کے موضوع پر فلم میں بہت گہرائی میں جاکر بات کی گئی ہے،میں بھی اس عمل سے گزری ہوں میرا کالج لڑکیوں کا کالج تھا مگر یہ ایک دوسرے کو دوست بنانے کا ایک طریقہ تھا،اور ایمانداری کی بات ہے جنہوں نے مجھے ریگ کیایا وہ جونیئر جنہیں میں نے ریگ کیا،ہم سب آج تک دوست ہیں، اور یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم سب کے لئے وہ ایک مسرت بخش عمل تھا،اور ایسا نہیں تھا جو کہ طلبا یا بچوں کے لئے ساری عمر کے لئے تکلیف دہ عمل ہو۔یہ واقعی ایسی بات ہے جس کا خیال رکھنے اور کالجز اور اسکولز میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا سوناکشی سنہا ریگنگ کو فروغ دے رہی ہیں، تو اداکارہ نے فوراََ جوبا دیا کہ نہیں بالکل نہیں۔اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بچپن میں ان کے زیادہ وزن کی وجہ سے انہیں تنگ کیا جاتا تھا،لوگ مجھے موٹی ہونے کی وجہ سے تنگ کیا کرتے تھے اور ہمارے یہاں کسی کو اس کے زیادہ وزن کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ ایک عام بات تصور کی جاتی ہے۔

About the author

Tariq Hasan