اردو | हिन्दी | English
131 Views
Entertainment

شادی کا ابھی دور دور تک کوئی امکان نہیں : سلمان خان

SALMAN KHAN
Written by Tariq Hasan

ممبئی،10 اگست (پی ایس آئی)بولی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خا ن نے کہا ہے کہ شادی کے بعد تعلقات پر یقین رکھتا ہوں جب کہ شادی ابھی میری زندگی سے کوسوں دور ہے۔بولی وڈ اسٹار سلمان خان فلم نگری کے صف اول کے کنوارے اداکار ہیں جو متعدد معاشقوں کے بعد بھی اب تک شادی نہیں رچا سکے ہیں جب کہ گزشتہ کئی دنوں سے سلو میاں کی رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے شادی کی خبریں گرم ہیں جس پر سلو میاں بھی اپنی شادی کی خبروں سے تنگ ہیں اور اپنی شادی کو قومی مسئلہ بھی قرار دے چکے ہیں تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے اپنی شادی کی خبروں پر لب کشائی کی ہے۔اپنے پروڈکشن ہاس کے بینر تلے بننے والی فلم فریکے علی کی پروموشن تقریب میں شادی کے سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد تعلقات پر یقین رکھتا ہوں تاہم ابھی میری شادی نہیں ہوئی ہے تو اس طرح کی خواہش اور شادی دونوں ہی میری زندگی سے کوسوں دور ہیں۔واضح رہے کہ اداکار سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے رواں سال شادی کی خبریں زبان زد عام ہیں۔

About the author

Tariq Hasan