اردو | हिन्दी | English
169 Views
Politics

صدر جمہوریہ کاپٹنہ پہنچنے پر شاندار استقبال

PURNAB & NITISH
Written by Tariq Hasan

پٹنہ،26 اگست (اسٹاف رپورٹر) صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی بہار کے دو روزہ دورے پرجمعہ کی شام 7 بجے پٹنہ پہنچے۔ پٹنہ ایئر پورٹ پر ان کاشاندار استقبال کیا گیا۔ ریاست کے گورنر رام ناتھ کووند ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار ، ان کے کابینی رفقا، پٹنہ کے میئر افضل امام ،چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ ، ڈی جی پی پی کے ٹھاکر اوردیگر اعلیٰ حکام نے باری باری سے صدر جمہوریہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ان کا خیر مقدم کیا۔اس کے بعد صدر جمہوریہ سیدھے راج بھون چلے گئے۔ جہاں وہ رات کا قیام کریں گے ۔صدر جمہوریہ اگلے دن صبح راجگیر واقع نالندہ بین الاقوامی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔تقسیم اسناد کی تقریب میں صدر 12 طلباء کو اسنادسے نوازیں گے اور دو طلباء کو گولڈ میڈل دیں گے ۔ اس کے بعد وہ یونیورسٹی کے احاطے میں ایک عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔ صدر تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کے بعد کل ہی بنگلور کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔

About the author

Tariq Hasan