اردو | हिन्दी | English
220 Views
Entertainment

عوام کوحب الوطنی کیلئے کسی فلم کی ضرورت نہیں : ٹائیگر شیروف

Tiger-Shroff
Written by Tariq Hasan

ممبئی،17 اگست (پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا کہ حب الوطنی کے جذبات اجاگر کرنے کے لیے بھارتی عوام کو کسی فلم کی ضرورت ہے۔بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ بھارتی افواج کی ٹریننگ سے بہت متاثر ہیں۔ اگر انہیں اپنے والد کی طرح ’بارڈر‘ جیسی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گے۔یوم آزادی سے متعلق سولات پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام ویسے ہی محب وطن ہے۔ جب ہم کوئی کرکٹ میچ جیتتے ہیں یا اولمپکس میں کسی بھارتی کھلاڑی کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں تو ہماری حب الوطنی کے جذبات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہمیں خاص طور پر حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے کسی بولی وڈ فلم کی ضرورت نہیں۔

About the author

Tariq Hasan