اردو | हिन्दी | English
224 Views
Entertainment

فضائی انجینئر بننا چاہتی تھی : پریانکا چوپڑا

PRIYANKA CHOPRA
Written by Tariq Hasan

ممبئی۔ 21 اگست (یو این این) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہاکہ وہ فضائی انجینئر بننا چاہتی تھیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویواداکار نے کہا کہ وہ 17 سال کی عمر میں مشہور شخصیت بن گئیں۔ مس انڈیا بننے کے بعد مجھے مس ورلڈ کا خطاب ملا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں فِضائی اِنجینِءَر بننے والی تھی تاہم پھر میں کسی اور فیلڈ میں آگئی اور پوری دنیا مجھے جاننے لگی۔ انہوں نے میں نے بھارتی سینما میں آگے بڑھنے کی کوشش کی، نہ ہی میری کوئی تربیت تھی، نہ ہی کوئی مدد کرنے والا، نہ ہی کوئی تجربہ، میں نے صرف خود پر بھروسہ کیا،۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کامیابی، ناکامی، خوشی، دکھ سب کچھ دیکھاتاہم یہ سب میرا اپنا تھا۔پریانکا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی مقابلہ کرنا پسند ہے اور میں اپنے خوابوں کو پورا کرنا جانتی ہوں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑاکی ہالی ڈیبیو فلم ’’بے واچ‘‘ آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

About the author

Tariq Hasan