اردو | हिन्दी | English
201 Views
Sports

پی وی سندھو کوارٹر فائنل میں

P.V. SINGHU
Written by Tariq Hasan

ریو ڈی جنیریو، 16 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی پی وی سندھو آج ریو اولمپک میں بیڈمنٹن خواتین کے سنگلز مقابلے میں چینی تائی پے کی تائی جوا ینگ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئیں۔سندھو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی چینی حریف کو 21۔13،21۔15 کو سیدھے سیٹوں میں محض 40 منٹ میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اب سندھو آخری چار میں جگہ بنانے کے لیے دنیا کی نمبر دو کھلاڑی وانگ ایہان سے مقابلہ کریں گی۔سندھو نے پہلے سیٹ میں شروعاتی سبقت لے لی تھی تاہم تائی پے کھلاڑی نے ان کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی اور سیٹ کو ڈرا لیول تک لے کر آ گئی تھی، لیکن ہندوستانی کھلاڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریک میں اپنی برتری حاصل کرلی۔چینی تائی پے کھلاڑی اپنے گمراہ کن کھیل پر انحصار کرتے ہوئے فرق کو کم کرنے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ پی وی سندھو نے اپنے مثبت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ جیت لیا۔دوسرے سیٹ میں تائی نے مضبوطی سے واپسی کی کوشش کرتے ہوئے لائن کے پاس کچھ اسمیش مارے اور اسکور کو 6۔6 کی برابری پر لے آئی۔ تاہم اس کے بعد سندھو نے اپنے بااثر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائی کو برابری کا کوئی موقع نہیں دیا اور دوسرے سیٹ میں اپنی برتری کو 11۔6 کر لیا۔

About the author

Tariq Hasan