اردو | हिन्दी | English
613 Views
Entertainment

کترینہ، رنبیر کسی اور فلم میں ساتھ نہیں ہوں گے

Katrina-Kaif
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،31 جولائی(پی ایس آئی) بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی آنے والی فلم ’جگا جاسوس‘ ابھی بھی ریلیز نہیں ہوئی کہ ان دونوں کی ایک ساتھ ایک دوسری فلم میں جلوہ گر ہونے کی افواہوں نے میڈیا کی خبروں میں جگہ بنالی۔لیکن در اصل یہ تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ڈی این اے انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور ایک کم بجٹ کی فلم ’Fuddu‘ میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں جس میں وہ بس ایک نظم پڑھتے دکھائی دیں گے، تاہم کترینہ کا اس فلم سے کوئی تعلق نہیں۔رپورٹ کے مطابق کترینہ اس پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں اور نا ہی کترینہ سے اس فلم کے لیے کبھی رابطہ کیا گیا، تاہم انہیں اس بات پر تعجب ہے کہ لوگ ایک بے بنیاد خبر کو میڈیا میں پھیلا رہے ہیں۔کئی اور رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ خبریں پبلسٹی حاصل کرنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فلم کے فلم ساز جانتے ہیں کہ ان کی فلم کا بجٹ خاصا کم ہے جس کی وجہ سے وہ خبروں میں رہنے اور پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایسی خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ رنبیر کپور اپنی فلم ’جگا جاسوس‘ کے بعد کترینہ کیف کے ساتھ کسی اور فلم میں کام نہیں کریں گے۔رواں برس کے آغاز میں اپنے بریک اپ کے بعد سے رنبیر اور کترینہ کسی ایونٹ میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔

About the author

Taasir Newspaper