اردو | हिन्दी | English
1163 Views
Entertainment

کترینہ نے ایک مرتبہ پھر رنبیر کے قریب ہونے کی ٹھان لی

Katrina Kaif
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔ 30 اگست (یو این این)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے بعد اداکارہ نے ایک مرتبہ پھر رنبیر کے قریب ہونے کی ٹھان لی جس کے لئے انہوں نے اداکار کے قریبی دوست سے تعلقات بڑھا لئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف چاکلیٹی ہیرو سے دوری پر خاصی پریشان ہیں اور ان کے قریب ہونے کے لئے انہوں نے کئی بار میڈیا میں بیانات دے کر سہارا لیا لیکن پھر بھی کام نہ بننے پر اب انہوں نے رنبیر کے بہت قریبی دوست ایان مکھرجی سے تعلقات استوار کرلئے ہیں۔ رنبیر اور کترینہ کے درمیان کشیدہ تعلقات کے بعد بہت سے قریبی دوستوں نے کترینہ کا ساتھ چھوڑ کر رنبیر کا ساتھ اختیار کرلیا تھا اور خاص طور پر رنبیر کے بہت ہی قریبی دوست ایان مکھرجی نے بھی کترینہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب صورتحال تبدیل دکھائی دیتی ہے کیوں کہ معروف ہدایت کار کرن جوہر کی جانب سے دی گئی پارٹی میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا اور دونوں ہی خوشگوار موڈ میں خوش گپیاں کرتے رہے۔

About the author

Taasir Newspaper