فن فنکار

کترینہ نے 7کلو وزن کم کر لیا

Written by Dr.Mohammad Gauhar

ممبئی ۔19اگست(یو این این)بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’بار بار دیکھو‘‘میں سمارٹ اور فٹ نظر آنے کیلئے 7کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دس سال قبل ہندوستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی کترینہ کیف ایک دہائی گزرنے کے بعد آج بھی بھارتی فلم نگری کی ’’ہاٹ کیک ‘‘ بنی ہوئی ہیں ٗ اپنی اداکاری ،ڈانس اور دل ربااداؤں سے کروڑوں شائقین کے دل کی دھڑکن بننے والی کترینہ کیف نے ستمبر میں ریلیز ہونے والی نئی فلم ’’بار بار دیکھو‘‘ میں خوبصورت نظر آنے کیلئے سخت محنت کی اور اپنا وزن 7کلو کم کر کے سب کو حیران کر دیا ۔

About the author

Dr.Mohammad Gauhar

Chief Editor - Taasir