اردو | हिन्दी | English
157 Views
Entertainment

کنگنا کے انکشافات

kangana
Written by Tariq Hasan

ممبئی،13 اگست (پی ایس آئی)کنگنا رناوت بھی آئے دن اپنے بارے میں طرح طرح کے انکشافات کرتی رہتی ہی۔ پہلے انھوں نے اپنی زندگی کے ان پہلؤوں کو روشن کیا تھا جن میں ان کے گھروالوں کے ساتھ ان کے تعلقات کا ذکر تھا پھر ان کی زندگی کے کچھ پہلوؤں پر رتک روشن اور ادھین نے روشنی ڈالی۔اب کنگنا پھر سے نئے انکشافات لے کر آئی ہیں۔ کنگنا کا کہنا ہے کہ جب سے انھوں نے ’اپنی صفائی ستھرائی‘ پر توجہ دینی شروع کی ہے اس وقت سے ان کی زندگی بدل گئی۔کنگنا کا کہنا ہے کہ وہ بہت سست تھیں اور انھیں غسل کرنا بلکل پسند نہیں تھا اور ان کے والدین بھی اس بات سے کافی پریشان رہتے تھے۔29 سالہ کنگنا ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت بننے والی فلم کے لانچ کے موقعے پر بات کر رہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے اندر اور باہر دونوں طرح کی صفائی ستھرائی بہت اہم ہوتی ہے۔

About the author

Tariq Hasan