آٹھ ڈاکٹر برخاست ،سیلاب متاثرین کو ملیںگے 6-6 ہزار

Taasir Urdu News | www.taasir.com

Patna| 6 Aug 2016 | Online Updated 12:08 PM IST

پٹنہ 5 اگست (سنجیوکمار)بہارکابینہ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمارکی صدارت میں جمعہ کو ہوئی میٹنگ میں 41 تجاویز کو منظوری دی گئی ۔میٹنگ میں سیلاب راحت کیلئے 6 لاکھ متاثرہ خاندانوں کیلئے 3 ارب 15 کروڑ رو پئے کی راحت منظورکی گئی۔اس کے ساتھ ہی کابینہ نے 35 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے 8 ارب 85 کروڑ روپئے منظور کئے ۔گزشتہ پانچ برسوں سے غائب 8 ڈاکٹروں کوبر خاست کر نے کا بھی فیصلہ کیا۔
ریاستی کابینہ کے فیصلے کے مطابق وزیروں اور وزیر مملکت کی سہوالیت میں اضافہ کیاہے ۔کابینہ وزیر، وزیر مملکت اور نائب وزیر کو اب رہائش اور ایک دفتر کی سجاوٹ کیلئے پہلے سے دو گنا زیادہ پیسے ملیںگے۔ کابینہ وزیر کو اس مد میں6 لاکھ روپئے ملیںگے جو پہلے 3 لاکھ رو پئے ملتے تھے ۔وزیر مملکت کو5 لاکھ اور نائب وزیر کو 4 لاکھ رو پئے دیئے جائیںگے۔میٹنگ کے بعد کابینہ کے پرنسپل سکریٹری برجیش مہروترانے بتایاکہ سیلاب سے متاثر6.71 لاکھ خاندانو ں کونقد اور اناج کیلئے 6-6 ہزار روپئے دینے کی تجویز کابینہ نے منظورکی ہے۔ اس کیلئے فی الحال ایمر جنسی فنڈ سے 3.15 لاکھ رو پئے منظور کئے گئے ہیں۔محکمہ صحت کی ایک تجویز پرغو ر کے بعد ڈیوٹی سے لگاتار غائب چل رہے آج ڈاکٹرو ں کو برخاست کر نے کافیصلہ کیاگیا۔اس کے علاوہ ایک آبکاری سپرنٹنڈنٹ اور ایک انجینئرکو بھی برخاست کر نے کی منظوری دی گئی۔محکمہ سڑک تعمیر ات کی تجویز پر کابینہ نے ویشالی ، چھپرہ اور حاجی پور کی 7 سڑکو ں کی تعمیر کیلئے 2.43 ارب رو پئے منظور کئے گئے ۔
مظفرپور سب ڈویزنل کورٹ کے 3 سب جج کیلئے کلاس 3 کے 12 عہدے اور پٹنہ ہائی کورٹ کیلئے مختلف کیٹگری کے 334 عہدے وضع کرنے کی اجازت کابینہ نے دے دی ہے ۔سول کورٹ گو پال گنج میں 24 اور مارت کی تعمیر کیلئے 33.6 تین کروڑ ،بتیاکورٹ میں 15 عمارتو ں اور 180 قیدی کی صلاحیت والے حاجت کی تعمیر کیلئے 28.45 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔