اپنی پرانی فلموں میں خودکو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتی ہوں : شلپا شیٹی

ممبئی،9 اگست(پی ایس آئی)اداکارہ شلپا سیٹی کندرا جو دو دہائی سے زیادہ عرصہ بولی وڈ کا حصہ رہی ہیں،کو اپنی پرانی فلمیں دیکھنا پسند نہیں، بلکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔شلپا سیٹی کا کہنا ہے کہ میں اپنی پرانی فلمیں دیکھ کر ڈر جاتی ہوں، چند فلمیں ہی ایسی ہیں جنہیں میں برداشت کرسکتی ہوں،مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ مجھ سے اتنیپیار کا اظہار کیوں کرتے ہیں،یہ ان کا احسان ہے، شلپا سیٹی نے 1993 میں بازیگر،1998 میں پردیسی بابو، 2002 میں رشتے اور 2004 میں پھر ملیں گے جیسی فلموں میں کام کیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اب اگر انہیں ان فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے تو وہ یہ کردار مختلف طرح سے ادا کرنا چاہیں گی۔زندگی نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے،میں حیران ہوتی ہوں کہ میں نے یہ مناظر ایسے کیوں فلمائے تھے۔یہ سب عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ آتا ہے،میں نے 17 سال کی عمر میں فلموں میں کام کرنا شروع کیا تھا،اور روزانہ میں کچھ نا کچھ سیکھ رہی ہوں،اور مجھے یہ بات پسند ہے۔شلپا شیٹھی ان دنوں ڈانس رئیلٹی شو سپر ڈانس میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ اداکارہ آخری بار 2014 میں ہوم پروڈکشن فلم ڈھشکیوں کے ایک گانا میں نظر آئی تھیں، نے کہا کہ اگر کوئی پروجیکٹ دلچسپ ہوا تو میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں،اداکار آخری سانس تک اداکار رہتا ہے،میری اس وقت بہت سی مصروفیات ہیں مگر کچھ اچھا کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کرنا چاہوں گی،میرا اپنا کاروبار ہے،متعدد کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہونے کی وجہ سے مجھے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگز میں شرکت کرنا ہوتی ہے،میرے بیٹا کا اسکول بھی جلد ہی شروع ہونے والا ہے،مجھے سمجھ نہیں آتا کہ فلم کیلئے کیسے وقت نکالوں گی مگر کچھ اچھا اور دلچسپ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گی۔